پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا مذاق اڑایا گیا، اب نوجوان پرفارم کر رہے ہیں،ثمین رانا

19 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ8میں لاہور قلندرز کے منیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا ہے کہ ہمارے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) پر باتیں کی گئیں اس کا مذاق اڑایا گیا، اب پی ڈی پی کے نوجوان پرفارم کر رہے ہیں، اس کا کریڈٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے،یہی بچے ہماری ٹرافی ہیں۔ لاہور قلندرز سب سے بہتر اور متوازن ٹیم ہے، سارا کریڈٹ ٹیم کے کپتان کو جاتا ہے۔ ہر میچ کے بعد کہا جاتا ہے شاہین آفریدی بیمار ہیں، ایسا نہیں ہے،غلط خبریں پھیلانے پر افسوس ہوتا ہے ۔