پی سی بی کا کیوریٹرز پر اظہار اعتماد، غیرملکی مٹی لانا غیرضروری قرار

19 مارچ ، 2023

لاہور،کراچی (نیوز رپورٹر ،نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے شاندار پچزبنائیں اور ہم نے جیسی چاہی پچیں بنائی گئیں۔ ہمارے ملک میں پچز کے لئے غیر ملکی مٹی کی ضرورت نہیں ہے اس حوالے سے ایک صاحب نت نئی کہانیاں بیان کرتے تھے۔ ہمارے کیوریٹرز قابل ہیں ان پر عدم اعتماد درست نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ میرا یہ کہنا تھا کہ پچز ایسی ہوں جس پر رنز بنیں اور بولرز وکٹیں لیں ہمیں پچز کی امپورٹ پر اربوں لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم پچز بنا سکتے ہیں ،کسی چیئرمین نے کیوریٹرز سے کبھی بات ہی نہیں کی ہم نے کہا کہ ایسی پچز بنانی ہیںویسی بنی ہیں۔ کروڑوں کی مٹی منگوا لیجو ایسے ہی پڑی ہے۔