لاہور قلندرز کے تمام ارکان کو ایئرپوڈز کا تحفہ دیا گیا

19 مارچ ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان سپر لیگ8میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔لاہور قلندرز کے تمام سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں میں شامل تمام ارکان کو ایئرپوڈز کا تحفہ دیا گیا۔ٹیم منیجر اور سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ایئرپوڈز گفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹیم ہوٹل میں تقریب میں فخر زمان نے خوشی میں نعرے بازی کی۔