پہلا ون ڈے،بنگلہ دیش کیخلاف آئرلینڈ کی ریکارڈ فتح

19 مارچ ، 2023

سلہٹ (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 183 رنز سے ہرادیا۔یہ اس کی ون ڈے میں سب سے بڑی فتح ہے۔ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز کرکٹ میں اپنا بہترین ٹوٹل 338 رنز بنائے۔ شکیب الحسن 93،توحید ہریدوئی92 اور مشفق الرحیم 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مہمان ٹیم کے گراہم ہیوم نے چار وکٹ لیے۔ جواب میں ناکام ٹیم 155 پر ڈھیر ہوگئی۔ عبادت حسین نے چار شکار کیے۔ میچ کے دوران شکیب الحسن نے ون ڈے کرکٹ میں 7ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ 7ہزار رنز اور 300وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے تیسرے آل رائونڈر بن گئے ہیں۔