ویلنگٹن ٹیسٹ:ولیمسن،نکولس کی ڈبل سنچریاں، نیوزی لینڈ کے 580رنز

19 مارچ ، 2023

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے دو بیٹرز کی ڈبل سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ کیویز نے دوسرے دن ہی کنٹرول سنبھال لیا۔ کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 363رنزکی بڑی شراکت قائم کردی۔ ولیمسن 215رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ یہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری تھی۔ ہنری نکلوس نے پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ 200پر ناٹ آئوٹ رہے۔