سابق ہاکی کوچ رانا ظہیر کی تدفین

19 مارچ ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ رانا ظہیر احمد ہفتے کو لاہور میں انتقال کرگئے۔انہیں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔انہوں نے لاہور ہاکی اکیڈمی قائم کیتھی جس سے کئی کھلاڑیوں نے قومی سنیئر اور جونیئر ٹیموں میں رسائی حاصل کی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکر، سیکریٹری سید حیدر حسین، سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی، محمد علی خان اور دیگر نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔