وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پی ایس ایل 8 کافائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد

19 مارچ ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پی ایس ایل 8 کافائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیتے ۔محسن نقوی کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر آج پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں -پی ایس ایل 8 ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پاک فوج، رینجرز،پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں - میگا ایونٹ کی کامیابی کا سہرا تمام اداروں کی دن رات محنت کو جاتا ہے۔