پشاور(جنگ نیوز)نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیو کے خاتمے کو پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے لئے ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شراکت دار اداروں کے تعاون سے اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومتی کوششوں کو بارآور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دے سکیں۔ وہ گذشتہ روز نجی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کانفرنس 2023کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے روٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ فلاحی تنظیم پولیو وائرس کے خاتمے کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کی مدد کے سلسلے میں بھی روٹری کا کردار قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ تنظیم آنے والے وقتوں میں بھی اپنی یہ فلاحی سرگرمیاں مزید منظم انداز میں جاری رکھے گی۔ اعظم خان نے کہا کہ تنظیم گزشتہ 110 سالوں سے تعلیم اور صحت کے ساتھ دیگر سماجی شعبوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت کام کر رہی ہے جس کے لئے اس تنظیم کے تمام ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ روٹری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ ویلیجز کے قیام پر بھی کام کررہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نگران صوبائی حکومت اس سلسلے میں تنظیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ تقریب سے تنظیم کی صدر جوہیریٹا سولہری ، ڈسٹرکٹ گورنر بیرسٹر عدنان صبور روہلیہ اور ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل فیض قدوائی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ملک بھر سے کلب کے ممبران اور تنظیم کے عالمی عہدیداروں کی ایک کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
کراچیپاکستان کا سبز ہلالی پرچم برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا دیا گیا، لندن میں واقع ویسٹ منسٹر...
کراچیبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اورکامریڈبیبرگ بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف...
لاہورخریف سیزن کیلئے پانی کے تخمینے اور دستیابی کے حوالے سے ارسا کی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس آج...
کراچیلانڈھی اور کورنگی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، لانڈھی حادثے میں...
کراچی ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ...
کراچی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے...
اسلام آباد پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا – پاکستان نے فائنل میں انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل...
کراچی ٹورین اٹلی میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ہفتے کوکراس کنٹری اسکئنگ کی مردوں کی...