ُُُُپشاور( نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے عدالتوں کا سامنا کرنے سے بچنے اور رکائوٹیں پیدا کرنے پر عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دیتے نہیں تھکتے لیکن ان کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں حیات آباد پشاور میں سابقہ ناظم حاجی مسعود خٹک کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ،ضلعی اور یوتھ ونگ کے رہنماء و کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔حکومت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے عمران خان کی رضا مندی پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو اس حوالے سے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی کیونکہ وہ ماضی میں اپنے مخالفین کو چور کہہ کر ان سے مذاکرات کرنے سے انکاری تھے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے پرامن ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انھوں نے قبائلی اضلاع میں بے یقینی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کا اجراء کرے۔انھوں نے کہا کہ آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کو چاہیے کہ زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کرے اورآٹے کی ترسیل میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ رمضان میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے کیونکہ مہنگائی نے پہلے ہی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے اور ان کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اپنے اخراجات اور وفاقی کابینہ میں کمی کرے۔انھوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور بیوروکریسی بھی اپنے مراعات سے دستبردار ہو جائے تاکہ قومی خزانے پر بے جا بوجھ کم ہوسکے۔
کراچیپاکستان کا سبز ہلالی پرچم برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا دیا گیا، لندن میں واقع ویسٹ منسٹر...
کراچیبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اورکامریڈبیبرگ بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف...
لاہورخریف سیزن کیلئے پانی کے تخمینے اور دستیابی کے حوالے سے ارسا کی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس آج...
کراچیلانڈھی اور کورنگی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، لانڈھی حادثے میں...
کراچی ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ...
کراچی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے...
اسلام آباد پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا – پاکستان نے فائنل میں انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل...
کراچی ٹورین اٹلی میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ہفتے کوکراس کنٹری اسکئنگ کی مردوں کی...