پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس ، اینٹی نارکارٹکس فورس، نارکاٹکس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز کو منشیات کے مقدمات میں ملزمان سے ریکوری کی ویڈیو بنانے کے ہدایات دیدی جو کہ آئندہ ماہ 15اپریل سے لاگو ہوگا۔ نئی طریقہ کار جسٹس محمد ابراہیم خان نے گزشتہ سال ایک منشیات مقدمے کی سماعت کے دوران وضع کیا تھا۔نئے فارمولا پر عملدرآمد درامد رواں سال کے پندرہ اپریل سے ہوگا جسٹس محمد ابراہیم خان نے اپنے ایک فیصلے میں پولیس، اینٹی نارکاٹکس فورس، نارکاٹکٹس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز ٹیکسیشن کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15اپریل 2023سے نیا فارمولہ اپنائے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق پولیس، اے این ایف، ایکسائزاور کسٹم کے اہلکار ملزم سے منشیات برآمد ہونے کے وقت ویڈیو بنائیں گے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان سے منشیات ریکوری کی ویڈیو بنانے کا مقصد بے گناہ لوگوں کو بچانا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر موبائل کیمرہ اہلکاروں کے پاس نہ ہو تو تفتیشی عملہ مہیا کریں اور ملزم سے منشیات کی ریکوری کی ویڈیو بنائیں گے ، تمام ماتحت عدالتیں 15اپریل سے منشیات مقدمات کی سماعت مذکورہ طریقہ کے تحت کریں۔ فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو گرافی سے جھوٹی برآمدگی، غلط مقدمات کے انداراج اور معلومات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔
کراچیپاکستان کا سبز ہلالی پرچم برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا دیا گیا، لندن میں واقع ویسٹ منسٹر...
کراچیبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اورکامریڈبیبرگ بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف...
لاہورخریف سیزن کیلئے پانی کے تخمینے اور دستیابی کے حوالے سے ارسا کی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس آج...
کراچیلانڈھی اور کورنگی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، لانڈھی حادثے میں...
کراچی ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ...
کراچی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے...
اسلام آباد پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا – پاکستان نے فائنل میں انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل...
کراچی ٹورین اٹلی میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ہفتے کوکراس کنٹری اسکئنگ کی مردوں کی...