صوابی (نمائندہ جنگ)مفتی محمود ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں ضلعی صدر جمعیت لائرز فورم مستجاب خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے شرکت کی ۔ تقریب میں صوابی یونیورسٹی اوردیگر تعلیمی اداروں میں پوزیشن ہولڈر طلباء کو اسناد و شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی،جنرل سیکرٹری نور السلام، صوبائی راہنما ڈاکٹر آصف آف لاہور ، سید قاسم شاہ ، ضیاء الرحمن ، وقاص زیب ،سابق ایم پی اے سردار علی خان اور صدر چھوٹا لاہور بار تنویر شہزاد نے شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی صوابی نے کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ طلبہ کی جدوجہد کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔طلبہ اور کارکن مفتی محمود اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ہمارے اکابرین نے ملک میں دین اسلام کی سربلندی اور نظامِ شریعت کے عملی نفاذ کے لئے بھرپور کردار ادا کیا اور آج یہی جدوجہد علماء کرام نے جاری رکھی ہوئی ہے ہمیں اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلنا چاہئے جس نے ہمیشہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے مسلمانوں کو روشناس کرانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوااور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جیکب آباد میں چند...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ جنگ اگر مزید بڑھتی ہے تو...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت بے نظیر انکم...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم...