رسالپور ،پرانی دشمنی پر فائرنگ سے دو راہگیر وں سمیت 3افراد زخمی

19 مارچ ، 2023

رسالپور(نمائندہ جنگ)رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے میں پرانی دشمنی کےتنازع فائرنگ سے دو راہگیر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے نزد فلک نیاز مارکیٹ دو فریقین کے درمیان دشمنی چلی آ رہی تھی گزشتہ روز فریقین نے آمنے سامنے آنے پر فائرنگ کر دی جس سے نصیراحمد ولد حبیب الرحمن اور دو راہگیر جن میں عبداللہ ولد عبدالرحمن اور عبد اللہ شاہ ولد نامعلوم زخمی ہوگئے ،تینوں کو طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ زخمی نصیر احمد ولد حبیب الرحمن نے گل رحمن ولد فیض اللہ اور رحمت علی ولد گل رحمن کے خلاف دعویداری کی ہے ۔ رسالپور پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے ہیں ۔