صوابی ،موٹر سائیکل سوار ٹرانسپورٹ کمپنی سے اسلحہ کے نوک پر نقدی چھین کر فرار

19 مارچ ، 2023

صوابی (نمائندہ جنگ)گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گڈز اونر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا روزید خان نے تھانہ آئی ڈی ایس میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار سپر یوسفزئی ٹرانسپورٹ کمپنی میں داخل ہوئے اور ان سے اسلحہ کے نوک پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔