سوات ، غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

19 مارچ ، 2023

سوات(نمائندہ جنگ) سوات میں مالم جبہ پولیس نےلکڑی سے بھری گاڑی پکڑلی۔ ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ فضل رحیم خان کے مطابق رات کے وقت دوران ناکہ بندی گاڑی کوروک کر تلاشی لینے پر اس سے 33 عدد غیر قانونی سلیپر رآمد کرکے محکمہ فارسٹ کے حوالے کئے گئے جبکہ ملزم عمران ولد نورحانی گل کو گرفتار کر کرلیا جس کے قبضے سے ایک ریپیٹر بارہ بور بمعہ 5 کارتوس برآمد کیا گیا۔