پشاور کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث چلنا محال ہوگیا

19 مارچ ، 2023

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث چلنا محال ہو چکا ہے شہر کے مصروف ترین بازاروں میں تجازات کی وجہ سے جہاں رش رہتا ہے وہی ٹریفک مسئلہ نے بھی سنگین صورتحال اختیار کرلی تاہم متعلقہ حکام کو تجاوزات کے خاتمہ میں مکمل طور پر نا کام دکھائی دینے لگی جس سے بازاروں کی خوبصورتی بھی مانند پڑ گئی اور رش کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوتے ہے شہر کے بازاروں صدر،نوتھیہ بازار،بورڈ،قصہ خوانی،ہشتنگری اور دیگر مصروف بازاروں میں تجاوزات کے باعث پیدل چلنا محال ہو چکا ہے فٹ پات پر بھی ریڑھیاں اور دکانیں سج گئے ہیں جس سے بازاروں میں ٹریفک کا بحران بھی جنم لینے لگا اور ان بازاروں کی خوبصورتی بھی مانند پڑچکی ہے تاہم متعلقہ حکام بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگے۔