ارباب غلام حیدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نظریاتی گروپ میں شامل

19 مارچ ، 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن ضلع پشاور کے صدر ارباب غلام حیدر خان اپنے گروپ اور تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نظریاتی گروپ خیبر پختونخوا میں شامل ہوگئے وہ 20 مارچ کو 2 بجے دوپہر گڑھی عطا ء محمد حیدر آباد کوہاٹ روڈ پشاور میں ہونے والے اجتماع میں باضابطہ طور پر مسلم لیگ نظریاتی گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کرینگے ۔اجتماع سے مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا ،صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان اور دوسرے رہنما و عہدیدار خطاب کرینگے ،عبدالسبحان خان نے ارباب غلام حیدر خان کی نظریاتی گروپ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سردار مہتاب احمد خان ،اقبال ظفر جھگڑا ، راشد خان محمود بابوزئی ، میاں ہمایوں خان کاکا خیل ،انتخاب چمکنی ایڈووکیٹ ، اور ایوب خان آفریدی ، فرید خان مفکر ، ملک جہانزیب خان ، ملک عمران خان ، ایصال خان ، حاجی عبدالسلام ، خانزادہ نعیم بہادر خان ، دوسرے لیگی عہدیداروں اور رہنمائوں کے بعد ارباب غلام حیدر خان کی شمولیت نظریاتی گروپ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔میاں نواز شریف کے جانثاروں نے پرویز مشرف کے چہیتے امیر مقام کی مسلم لیگ نون کو تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے نظریاتی گروپ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔