مٹہ میں بہن کے گھر جانیوالا شخص فائرنگ سے جاں بحق

19 مارچ ، 2023

سوات(نمائندہ جنگ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں بہن کے گھر جانے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، بھائی نے سوتیلے بھائی سمیت والدہ اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔پولیس کے مطابق مقتول عرفان اپنی بہن کے گھرگیا جہاں وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، واردات کوخودکشی قرار دیدیا گیا تاہم مقتول کے سگے بھائی باخان نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے اپنے سوتیلے بھائی اخترحسین ، والدہ اور بہن پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے دعویداری کردی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔