سوات(نمائندہ جنگ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات انتہائی نازک اور تشویشناک ہے، عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پروفیسر اعجاز خان، سینئروکیل شیر محمدخان، جمیلہ گیلانی، اکبرخان اور مریم روف کے ہمراہ سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ادارے اتنے کمزور ہوچکے ہیں کہ ہر کوئی ان کو چیلنج کرتاہے۔ سیاسی حالات کو بہتر بنانا سول اداروں کا کام ہے،تمام ادارے اگر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے توہی ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کی طرف جاری ہی ہے، لوگ بھوک وافلا س کا شکار ہیں مگر سیاستدان اپنی خواہشات کے لئے بغیر کسی معقول وجہ کے اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں صرف پنجاب میں انتخابات کے لئے 35 ارب روپے درکار ہیں جو عوام کی فلاح پر لگاکر حالات بہتر کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں دو صوبوں میں اسمبلیاں نہیں ہیں، قومی اسمبلی نامکمل ہے۔ انہوں نے سوات کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دوبارہ دہشت گردی او بد امنی کو مسترد کردیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔
کراچیپاکستان کا سبز ہلالی پرچم برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا دیا گیا، لندن میں واقع ویسٹ منسٹر...
کراچیبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اورکامریڈبیبرگ بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف...
لاہورخریف سیزن کیلئے پانی کے تخمینے اور دستیابی کے حوالے سے ارسا کی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس آج...
کراچیلانڈھی اور کورنگی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، لانڈھی حادثے میں...
کراچی ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ...
کراچی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے...
اسلام آباد پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا – پاکستان نے فائنل میں انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل...
کراچی ٹورین اٹلی میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ہفتے کوکراس کنٹری اسکئنگ کی مردوں کی...