لاہور (نمائندہ خصوصی) کئی ہفتوں کے مذاکرات کے باوجود پی سی بی مکی آرتھر کے معاہدے کو حتمی شکل نہیں دے سکا ہے اور غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ معاہدہ کرنے سے پہلے بہت سارے سوالوں کے جواب چاہتا ہے۔ کئی سوالات کا جواب نہیں ملا ہے اس لئے معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا کی طرح ہم بھی مکی آرتھر سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ انگلینڈ میں بیٹھ کس طرح ٹیم چلائیں گے۔ اسی لیے معاہدے میں دیر ہو رہی ہے ۔ مکی کو بتایا جا رہا کہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ آپ کتنا وقت پاکستانی ٹیم کو دیں گے اور کس طرح سسٹم چلائیں گے۔ معاملہ فائنل مرحلے میں ہے ۔ وہ جواب دے رہے ہیں انکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے اپنے پلیئرز بنائے اورغیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی بھی فروغ دیے۔ اب کئی غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل میں آکر دنیا بھر میں پہچانے جانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت آنے سے قبل کہا گیا تھا کہ یہاں اخراجات نہیں آئیں گے نگراں حکومت آئی تو حالات تبدیل ہوئے اور بات چیت سے ہم نے مسئلہ حل کیا۔
کیلی فورنیا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی کھلاڑی ایلینا...
لاہورپاکستان سپر لیگ8 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں میں...
کراچی پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ رانا ظہیر احمد ہفتے کو لاہور میں انتقال کرگئے۔انہیں لاہور کے مقامی...
لاہورپاکستان سپر لیگ فائنل سے قبل ہونے والے آتش بازی کی وجہ سے اچانک دو لائٹ ٹاور بند ہوگئے اور فائنل 13 منٹ...
ویلنگٹن نیوزی لینڈ نے دو بیٹرز کی ڈبل سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رنز کا ہمالیہ کھڑا...
لاہور پاکستان سپر لیگ8 میں ملتان سلطانز کی جانب سے اچھی کارکردگی پر فاسٹ بولر احسان اللہ کو افغانستان کے خلاف...
سلہٹ بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 183 رنز سے ہرادیا۔یہ اس کی ون ڈے میں سب سے بڑی فتح ہے۔ ہوم سائیڈ نے...
لاہور پاکستان سپر لیگ8میں پشاور زلمی کی کپتانی کرنے والے بابر اعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اپنے لیے جو گول...