لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر رواں سیزن میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں مجموعی طور پر 522 رنز اسکور کیے تاہم پی ایس ایل کے فائنل میں محمد رضوان ایک بار پھر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے550ر نز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بن گئے۔ بولنگ میں ملتان سلطانز کےاحسان اللہ اور عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ میں23،23وکٹ حاصل کئے۔ واضح رہےکہ محمد رضوان پی ایس ایل کی تاریخ کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے تین سیزن میں 500 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے 2006 کے سیزن میں 500 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 2022 میں انہوں نے 546 رنز اسکور کیے تھے ۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 498چھکے اور 1094چوکے لگے۔
کراچی ریس کورس میں اتوار کو تین گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا، پہلی ریس تین بجے شروع ہوگی۔
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی ہے۔نئی...
کراچی پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ یو پی پر...
کراچی بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس ا سکول ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم...
کراچی ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے 575 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381رنز اسکور کئےہیں۔ ویسٹ انڈیز کو ابھی...
کراچی مہوش علی، دانش سکندر اور ایم آبان نے اسکواش ٹائٹل جیت لئے، مہمان خصوصی عبدالرحمان نے انعامات تقسیم...
کراچی لاہور میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز سے پی ایس ایل چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ملاقات کی۔ ملاقات...
کراچی آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بابر اعظم سڈنی تھنڈرز کے خلاف سڈنی سکسرز کیلئے نصف سنچری بنانے میں...