لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے شاندار پچزبنائیں اور ہم نے جیسی چاہی پچیں بنائی گئیں۔ ہمارے ملک میں پچز کے لئے غیر ملکی مٹی کی ضرورت نہیں ہے اس حوالے سے ایک صاحب نت نئی کہانیاں بیان کرتے تھے۔ ہمارے کیوریٹرز قابل ہیں ان پر عدم اعتماد درست نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ میرا یہ کہنا تھا کہ پچز ایسی ہوں جس پر رنز بنیں اور بولرز وکٹیں لیں ہمیں پچز کی امپورٹ پر اربوں لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم پچز بنا سکتے ہیں ،کسی چیئرمین نے کیوریٹرز سے کبھی بات ہی نہیں کی ہم نے کہا کہ ایسی پچز بنانی ہیںویسی بنی ہیں۔ کروڑوں کی مٹی منگوا لی جو ایسے ہی پڑی ہے۔ واضح رہے کہ رمیز راجا غیر ملکی کیوریٹر لانے اور آسٹریلوی مٹی والے پچ بنانے کا دعویٰ کرتے رہے۔
کراچی ریس کورس میں اتوار کو تین گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا، پہلی ریس تین بجے شروع ہوگی۔
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی ہے۔نئی...
کراچی پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ یو پی پر...
کراچی بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس ا سکول ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم...
کراچی ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے 575 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381رنز اسکور کئےہیں۔ ویسٹ انڈیز کو ابھی...
کراچی مہوش علی، دانش سکندر اور ایم آبان نے اسکواش ٹائٹل جیت لئے، مہمان خصوصی عبدالرحمان نے انعامات تقسیم...
کراچی لاہور میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز سے پی ایس ایل چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ملاقات کی۔ ملاقات...
کراچی آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بابر اعظم سڈنی تھنڈرز کے خلاف سڈنی سکسرز کیلئے نصف سنچری بنانے میں...