بنگلورو (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمت بسوا سرما نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس کوبند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ انکی حکومت پہلے ہی6سو مدارس بند کر چکی ہے اور باقی تمام مدرسوں کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔ ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی سے وابستہ ہیمنت بسوا نے مزید کہا کہ بھارت کو مدارس کی نہیں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے ۔ آسام میں اس وقت3ہزار رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس ہیں۔ وزیر اعلیٰ سال2020میں ایک قانون بھی لائے تھے جس کے ذریعے تمام مدارس کو ریگولر سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے لوگ آسام آکر ہماری تہذیب و ثقافت کو خراب کررہے ہیں ۔
کراچیکام کے دوران مشین میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے 4سالہ سوتیلے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمہ پروین برکات کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔...
اسلام آباد بچوں کی طبی سہولیات کی بہتری: جاپان کی پاکستان کیلئے خطیر گرانٹ، 2910 ملین جاپانی ین کا منصوبہ...
سڈنی فلسطینی نژاد مصنفہ کی بے دخلی پر ہنگامہ، آسٹریلیا کا معروف رائٹرز فیسٹیول منسوخ،ایڈیلیڈ فیسٹیول نے...
دوحہ فوجی تصادم خطے کے لیے تباہ کن ہوگا،امریکاایران کشیدگی پر قطر کا انتباہ، سفارتکاری ہی واحد راستہ، کسی...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی یادگارٹرافی کی آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے گی ۔بنگلہ دیشی اخبار ’دی...
استنبول استنبول کی عدالت میں خاتون جج پر فائرنگ، سابق شوہر پراسیکیوٹر گرفتار، واقعہ عدالت کے اندر پیش آیا ،...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب منسوخ کیے جانے کا انکشاف ۔نورعالم خان...