یوم تاسیس، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی ریلی اور چاکنگ

19 مارچ ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر کراچی اور اندورن سندھ ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے حامیوں نے ریلیاں نکالی، ان کے ہاتھوں میں بانی کی تصاویر بھی تھی، شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم لندن کے حوالے سے چاکننگ بھی کی گئی ہے، جمعے کی شب ایم کیو ایم کے مرکز کے باہر بھی چند نواجوانوں نے کچھ دیر نعرے بازی کی اور واپس چلے گئے۔