واشنگٹن (اے ایف پی) ٹپ دیں یا نہ دیں؟یہ وہ سوال ہے جس سے بہت سے امریکی ایک ایسے ملک میں نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں ٹپ بادشاہ ہے۔ بلکہ گروسری اسٹور پر بھی؟ یا پھولوں کیلئے بھی؟ واشنگٹن ڈاؤن ٹاؤن میں 41 سالہ میٹ شاٹ لینڈ نے سلاد اور جوس ہاتھ میں لئے ہوئے کہا کہ دونوں میں سے کسی بھی طرح آپ مجرم محسوس کرتے ہیں۔ امریکا میں ریستورانوں میں ٹپ دینا بحث کا موضوع نہیں ہے۔ کھانے کی قیمت کا تقریباً 15سے 20فیصد گریجویٹی لازمی ہے جیساکہ یہ اکثر ویٹر کی تنخواہ کا بڑا حصہ بناتا ہے۔ لیکن سینڈوچ کھانے کیلئے؟ شاٹ لینڈ کیلئے ریستورانوں کے باہر جواب عام طور پر نہیں ہے۔ جب تک کہ ملازمین ’’بہت اچھے‘‘ نہ ہوں یا وہ خاص طور پر فیاضی محسوس نہ کر رہے ہوں۔ لیکن کوئی بھی حل کامل نہیں ہے۔ اگر وہ ٹپ دیتے ہیں تو وہ زیادہ رقم خرچ کرنے پر کسی طرح سے مجرم یا ناراض محسوس کر سکتے ہیں۔اور اگر وہ کچھ نہیں چھوڑتے یا ٹپ نہیں دیتے تو وہ ملازمین کی جانب ’مجرم‘ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے آہ بھر کر کہا کہ یہ ایک زبردست نظام نہیں ہے۔
نئی دہلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلی آتشی مارلینا نے استعفی دے دیا، آتشی مارلینا نے گورنر کو...
کراچی 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں...
تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیاجن...
کراچیحماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی "عدم تعمیل" نے اسے...
پشاور چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے کیلئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچیپرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے قبضے سے اسلحہ...
اسلام آباد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی...