ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک، خواتین اور بچی سمیت 6 زخمی

19 مارچ ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچی سمیت 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناطم آباد نمبر دو سیف اللہ اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ عمر ولد خائستہ گل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 25سالہ یوسف ولد شاہ حسین کو طبی امداد دی جارہی ہے، فیروز آباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل سندھی مسلم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے تاہم فوری طو پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی،بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی عمر 50سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔ شیر شاہ ہ ٹریفک پولیس چوکی کے قریب تیر رفتار بس الٹنے سے 5افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی ہونے والے افراد میں ایک سالہ ماہرہ دختر اسد ، 34سالہ روزینہ زوجہ جہانزیب ، 22سالہ ریحانہ زوجہ حسین 17سالہ فرحان ولد فیاض اور 23 سالہ ریاض ولد عرض شامل ہیں۔