کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی پولیس اور ملزمان کے درمیان پرانا گولیمار مشرف پارک کے قریب مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق بعد ازاں فرار ہونے والے ملزم کی لاش سول اسپتال سے برآمد کر لی گئی جسے اسکے ساتھی لیکر فرار ہو گئے تھے،ہلاک ملزم کی شناخت اختیار ولد در محمد جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم ولد میمن کے نام سے ہوئی، سچل پولیس نے انارا گوٹھ سمیرا چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں 25 سالہ عطااللہ اور 28 سالہ عبدالقیوم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 پستول 30 بور ، گولیاں ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے ، ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی کورنگی کریک روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں 20 سالہ حمزہ اور 24 سالہ شان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل جامع مسجد رضوان کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت 20 سالہ شہزاد اور 21 سالہ فواد علی کے نام سے کی جن کے قبضے سے 2 پستول 30 بور ، لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔کلاکوٹ پولیس نے فقیر محمد درا خان روڈ لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ڈکیت کی شناخت 24 سالہ شاہزیب کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، گولیاں ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
کراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے...
کراچی پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے تاجر کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پر ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے ایس...
کراچی انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خیرالعمل ٹرسٹ کے تحت مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی...
کراچی کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ کراچی سے سسٹم کے نام پر کرپشن کا خاتمہ اور شہر...
کراچی سابق مئیر کراچی اور کئی عرصے سے غیر فعال اور دور رہنے والے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما وسیم اختر نے پارٹی...
کراچی اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کی ناظمہ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ داعیان دین کیلئے دو ہتھیار نا گزیر...
کراچیتھانہ سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان مبینہ طور پر دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے...
کراچیگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں ،ایک ہفتے میں اس کو ٹھیک کر دوں گا،...