کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ،جرائم کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ٹھوس وعملی اقدمات کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے اس وقت کراچی تا کشمور پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اسٹریٹ کرائم، لوٹ مار، ڈکیتی وچھینا چھپٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےشہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، اب تولوگ اپنے گھروں وگلیوں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔یہاں تک کہ چور بلدیہ وسطی میں لاکھوں روپے مالیت کے ڈسٹ بنز لے اڑے ایک ڈسٹ بن کی مالیت تقریبا 46ہزار روپے ہے فی ڈسٹ بن660کلو گرام وزنی ہوتا ہے تین زون سے مجموعی طور پر 132ڈسٹ بن چوری کئے گئے۔امن وامان کے نام پر اربوں روپے بجٹ میں رکھنے اورخرچ کرنے کے باوجود حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔
کراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے...
کراچی پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے تاجر کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پر ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے ایس...
کراچی انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خیرالعمل ٹرسٹ کے تحت مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی...
کراچی کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ کراچی سے سسٹم کے نام پر کرپشن کا خاتمہ اور شہر...
کراچی سابق مئیر کراچی اور کئی عرصے سے غیر فعال اور دور رہنے والے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما وسیم اختر نے پارٹی...
کراچی اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کی ناظمہ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ داعیان دین کیلئے دو ہتھیار نا گزیر...
کراچیتھانہ سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان مبینہ طور پر دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے...
کراچیگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں ،ایک ہفتے میں اس کو ٹھیک کر دوں گا،...