کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی کے چالیس ویں یومِ تاسیس اور 2022 کے جلسہ تقسیم اسناد کے سلسلے میں یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے ۔ اس موقع پر شہزادی زہرہ آغا خان، چیئرمین ذاکر محمود ، صدر سلیمان شہاب اور بورڈ آف ٹرسٹیز سمیت گریجویٹس طلبا اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی کئی دہائیوں سے سندھ حکومت کی قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس شراکت داری میں مزید پائیداری آئی ہے۔پاکستان میں کورونا وبا کا جب پہلا کیس سامنے آیا تو اس حوالے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا جن کے جوابات کی کھوج میں آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین کا اہم کردار ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے ان مشکل وقت میں بھی ہر لمحے حکومت کے ساتھ تعاون کیا اور اگر ہمیں آدھی رات کو بھی ان کے تعاون کی ضرورت پڑتی تو وہ پیش پیش رہتے اور یونیورسٹی سے کوئی نہ کوئی ہماری مدد کے لیے ضرورحاضر ہوتا اور اس حوالے سے اپنی معلومات ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جیسے ہی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیااور یہ بات سامنے آئی کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کو کوروناکے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے اضافی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے تو ہم نے آغا خان یونیورسٹی سے رجوع کیا۔ ۔ انہوں نے کہاکہ میری بھانجی نے یہاں سے 2017 میں میڈیکل کی ڈگری حاصل کی ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہاں کے گریجویٹس نے کس قسم کی تعلیم پائی ہے، میں ان کی صلاحیتوں کو جانتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ ان کا مستقبل سچ میں بہت روشن ہے۔اے کے یو صرف پاکستان میں خدمات انجام نہیں دے رہا بلکہ افغانستان، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا اور برطانیہ میں بھی ان کے کیمپس اور اسپتال موجود ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہاں سے گریجویٹس کرنے والے طلبا خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے خود کو آغا خان یونیورسٹی سے منسلک رکھا۔ اے کے یو کی کامیابی ان کمیونٹیز اور ممالک کے لیے فخر کی بات ہے جن کی یہ خدمت کرتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سندھ اور پاکستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں اور تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے اے کے یو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے گریجویٹس اے کے یو کی تعلیم کی پائیداری اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
کراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے...
کراچی پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے تاجر کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پر ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے ایس...
کراچی انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خیرالعمل ٹرسٹ کے تحت مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی...
کراچی کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ کراچی سے سسٹم کے نام پر کرپشن کا خاتمہ اور شہر...
کراچی سابق مئیر کراچی اور کئی عرصے سے غیر فعال اور دور رہنے والے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما وسیم اختر نے پارٹی...
کراچی اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کی ناظمہ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ داعیان دین کیلئے دو ہتھیار نا گزیر...
کراچیتھانہ سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان مبینہ طور پر دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے...
کراچیگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں ،ایک ہفتے میں اس کو ٹھیک کر دوں گا،...