زہر کھانے والے میاں بیوی اور بیٹی اسپتال منتقل

19 مارچ ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں گذشتہ روز زہر کھانے والے میاں بیوی اور بیٹی کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زہر کھانے والے اظہر،اسکی اہلیہ فاطمہ اور بیٹی ام ہانیہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔تینوں افراد کو نجی فلائی ادارے کی جانب سے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق تینوں افراد کی حالت نازک ہے،ابھی ان سے بیان نہیں لیا جاسکتا۔واضح رہے کہ معاشی پریشانی سے تنگ خاندان نے خودکشی کی کوشش کی تھی جس میں ایک دوسالہ بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔