اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسی ، جنگ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے خوفزدہ ہے ، لاہور میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مجھے قتل کیاگیا یا گرفتار کیا گیا تو پورے ملک سے بھرپور رد عمل آئے گا، دوسری جانب انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں، لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔ دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے کہا عمران کے گھر پر حملہ کرنےپر امپورٹڈ حکومت کو شرمسار ہونا چاہئے ، اسد عمر نے کہا کوئی اخلاقیات باقی نہیں رہی ، شیریں مزاری نے کہا عمران کے گھر پر حملہ ریاستی دہشتگردی ہے ، فواد نے کہا عدالت جانے والے راستے غزہ بنادیئے گئے ہیں ۔
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
اسلام آباد پاکستان میں موجود امریکہ اور ایران کے وفود نے مذاکرات سے قبل اہم میٹنگ کی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق...
کراچیمشرق وسطی نظر انداز، امریکی خصوصی طیارے نے طویل روٹ اختیار کیا، ساڑھے 3گھنٹے تاخیر، امریکی نائب صدر ڈی...
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے دو خصوصی طیارے تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے اسلام...
واشنگٹن امریکا اور ایران کے درمیان چھ ہفتوں سے جاری جنگ، جس نے توانائی کی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا اور عالمی...