کراچی (ٹی وی رپورٹ) زمان پارک میں پولیس آپریشن پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا ہے ، زمان پارک کے اطراف رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس کا شکریہ جس نے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی ۔ ایک رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کا بہت شکریہ کہ اس نے اتنے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی ہے ،خاتون کا کہنا ہے کہ اکثر ہم نے ایسے لوگ دیکھے جو مشکوک سے ہوتے تھے یہ لوگ ہمارے ایریا اور لاہور سے نہیں تھے کہیں باہر سے آئے ہوئے لگتے تھے،خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسکول ٹیچر ہوں لیکن پڑھانے نہیں جاپارہی ہوں ، اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہم اس پریشانی میں مبتلا ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے اس آپریشن سے ہم بہت خوش ہیں خاص کر آئی جی پنجاب سے ہم بہت خوش ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ اکثر ہم نے ایسے لوگ دیکھے جو مشکوک سے ہوتے تھے یہ لوگ ہمارے ایریا اور لاہور سے نہیں تھے کہیں باہر سے آئے ہوئے لگتے تھے ۔ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ہم تو بہت تنگ آئے ہوئے ہیں نہ گھر سے نکل سکتے ہیں نہ کہیں آنا جانا سب کچھ بند ہوکر رہ گیا ہے ۔ اب ہمیں سکون محسوس ہورہا ہے ، یہاں جو لوگ پھر رہے تھے ان سے ہم بہت پریشان تھے اب آج سکون آیا ہے ۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...