لاہور(نمائندہ جنگ، اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا، ریاستی رٹ کی کمزوری کی ذمہ دار عدالتیں ہیں، کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا؟ ریاست کی رٹ قائم رکھنا حکومت کیساتھ اداروں کی بھی ذمہ داری ہے، عمران خان قومی مفادات سے کھیلنے، سازشیں کرنے، قانون اور آئین کی خلاف ورزی سے نہیں ڈرتا، یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص جتھے لیکر عدلیہ پر حملہ آور ہو اور اسے ریلیف مل جائے، مقبول سیاسی جماعتوں کو اپنی حفاظت کیلئے دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفادات سے کھیلنے، سازشیں کرنے، قانون اور آئین کی خلاف ورزی کرنے سے نہیں ڈرتا، یہ شخص ہر فورم پر بیماری کا بہانا بنا رہا ہے، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑی، آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، یہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں...
ڈیلسامریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف...
اسلام آبادپیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے...
اسلام آباد ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ کی...
اسلام آ باد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن...
کراچی برطانیہ سے ملتان پہنچے بورے والا کے نوجوان کے قبضے سے امیگریشن حکام نے 6700 غیر ملکی موبائل سمیں برآمد...
جامشورو کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے کے بی فیڈر کا مرمتی کام کے بعد جامشورو، کوٹری اور گردونواح کے...