سکیورٹی فورسز کا جنوبی آواران میں آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن جنوبی آواران میں کیا، بہادر جوانوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تربت آواران روڈ پر بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ اس موقع پر پاک فوج نے بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔