کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیف آرگنائزر اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت بن گئی ہے اور اسٹیٹ جب کسی کو گرفتار کرنا چاہے تو پھر کوئی مشکل نہیں ہوتی ،توشہ خانہ سے قانونی طو رپر رقم کی ادائیگی کے بعد تحفہ لینا کوئی غیر قانونی بات نہیں، وطن واپسی کی بعد سے شہباز شریف سے میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،یہ حکومت میری نہیں کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں ، ن لیگ کا عہدہ ہے اور وہ میری پارٹی ہے اور میں اس کی ہر ذمہ داری کو پورا کررہی ہوں ۔ تاہم اگر اس حکومت میں کوئی ایسی چیز ہوگی کہ جو مجھے لگے گا کہ عوام کے مفاد میں نہیں تومیرا حق ہے میں اس پر آواز اٹھاؤں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت بن گئی ہے اور اسٹیٹ جب کسی کو گرفتار کرنا چاہے تو پھر کوئی مشکل نہیں ہوتی ، حکومت چاہے تو 5 منٹ میں عمران خان کو گرفتار کرلے بس جو وجہ آڑے ہے وہ یہ ہے کہ کوئی معصوم کی جان نہ چلی جائے ۔ اسحاق ڈار کو لانے کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار تو وزیر خزانہ اس وقت بھی تھے اور میرٹ پر ہیں جب وہ نواز شریف کے رشتے دار نہیں تھے اسحاق ڈار تو وہ وزیر خزانہ ہیں جس نے پاکستان کو بارہا مشکلات سے نکال کر اس کی معیشت کو مستحکم کیا ہے ۔ میں تو کہتی ہوں کہ عمران خان کو بٹھایا جانا چاہئے آئی ایم ایف کے سامنے کہ وہ کس معاہدے پر سائن کرکے گئے ہیں ۔جی ڈی پی تو نواز شریف بھی دو فیصد سے چھ فیصد تک لے کر گئے ہیں ، عمران خان جو کہتے ہیں میں اس کو نہیں مانتی کسی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت 6 فیصد پر تھی میں تو سمجھتی ہوں کہ اس فتنے ، فساد سے پاکستان کو نجات ملنا چاہئے تاکہ پاکستان کا فل فوکس معیشت ہو ۔ پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے سوال پر مریم نواز نے کہا میری اس حوالے سے 80 فیصد تیاری مکمل ہے لیکن پھر بھی میں کہوں گی کہ اس طرح سے ہم ملک کو درست سمت میں لے کر نہیں جارہے ہیں پرویز الٰہی تو اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے تھے ،ایک ایبنارمل شخص ،نشئی شخص ملک کی قسمت کے ساتھ کھیل رہا ہے ۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں...
ڈیلسامریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف...
اسلام آبادپیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے...
اسلام آباد ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ کی...
اسلام آ باد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن...
کراچی برطانیہ سے ملتان پہنچے بورے والا کے نوجوان کے قبضے سے امیگریشن حکام نے 6700 غیر ملکی موبائل سمیں برآمد...
جامشورو کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے کے بی فیڈر کا مرمتی کام کے بعد جامشورو، کوٹری اور گردونواح کے...