کراچی میں بجلی 1.66روپے مہنگی ہونے کا امکان

19 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)شہر قائدکراچی میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے66پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہےجس کی سماعت 30مارچ کو ہوگی۔ درخواست فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ اضافے کی صورت میں صارفین پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا ۔