ہماری معیشت ایک عرصے سے مشکلات کاشکار چلی آرہی ہے قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ہر نئے قرضے کے ساتھ قرض دینے والوں کی جانب سے نئی شرائط سامنے آجاتی ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے بعد متبادل پلان ترتیب دینے اور طویل المیعاد پالیسیاں بنانا از حد ضروری ہوگیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرم سے ملکی معیشت کو عارضی سہارا تو مل سکتا ہے لیکن یہ پاکستان کو معاشی بدحالی سے نہیں نکال سکتا۔ اس حوالے سے ارجنٹائن ، مصر اور ان ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک قرض پروگرام لیا مگر وہ قرضوں میں جکڑتے چلے گئے۔ حکومت نے اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے پلان بی پر بھی عملدرآمد شروع کیا ہے۔ دوست ممالک چین، سعودی عرب،قطر، یو اے ای سے نرم شرائط پر قرض حاصل کرنے کے لئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں جن کے جلد مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔ قطر نے حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان کوچین کے نجی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے اس سے زرمبادلہ کے ذخائربہتر ہوں گے قبل ازیں 25 فروری کو چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مزید 30 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ واراعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 9.85ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ ڈالر بحران پر قابو پانے کے لئے بارٹر ٹریڈ کی منظوری ایک اور اہم قدم ہے۔ ڈالر نہ ہونے کے سبب امپورٹ میں ہونے والی رکاوٹ کو بارٹر ٹریڈ سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ یہ اقدامات خوش آئند ہیں تاہم معیشت کو چلانے کے لئے خود ڈالرکمانے پر توجہ دینی ہوگی۔ ہم اپنی جتنی صلاحیتیں قرض کے حصول پر صرف کر رہے ہیں وہ اپنے وسائل کوبروئے کار لانے اور خود کفالت کی منصوبہ بندی پر خرچ کرکےسالانہ اربوں ڈالر حاصل کرسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں باہمی اختلافات کا آغاز اگرچہ اس کی ابتدا سے ہی میں سامنے آنے لگا تھا لیکن جب...
خوش آئند بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت ماضی کی روایات سے ہٹ کر اپنی توجہ جنوبی پنجاب پربھی دے رہی...
جا پہنچتا ہے جابجا اُڑ کرفاصلے یُوں عبور ہوتے ہیں جھوٹ کے پائوں تو نہیں ہوتے جھوٹ کے پَر ضرور ہوتے ہیں
نفسیاتی ……مبشر علی زیدیکل میں نے ایک تقریب میں عجیب نفسیاتی بندہ دیکھا، ڈوڈو نے بتایا۔کیا وہ اپنے آپ سے...
زندگی کی جو سڑک ہمیں بظاہر خالی دکھائی دیتی ہے وہ بھی ایک ایسے ہجوم سے بھری ہوتی ہے جو ہماری ظاہری آنکھوں سے...
جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے تو یونہی یاد آیا...
یہی ہونا تھا ۔جس خدشے کا اظہار انہی صفحات میں پہلے ہی یہ عاجز کرچکا ہے کہ نئے امریکی صدر کے عزائم کچھ اچھے نظر...
عقل اور عشق کی کشمکش ہماری زندگی کے مقاصد کا تعین کرتی ہے۔ جب علامہ اقبال جیسے شاعر نے کہا کہ بے خطر کود پڑا...