پانچ برس سے مسلسل بڑھتی اور ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جانے والی مہنگائی کے ہاتھوں آج غریب کی قوت خرید جواب دے چکی اور اس کی جگہ متوسط طبقے نے لے لی ہے۔ اچھے خاصے کھاتے پیتے گھرانے بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ الغرض کوئی بھی شخص فکر و پریشانی سے آزاد نہیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے کا رجحان غالب رہنے سے عام آدمی کی تکالیف میں اضافہ دکھائی دینا تعجب خیز بات نہیں۔ موقع پرستوں نے گراں فروشی کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات ہوا میں اڑادیے جبکہ ملک گیر سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال دکھائی دیتی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 16مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 44ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی کا حامل طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہواہے جس کیلئے مہنگائی مزید صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھ کر 47 اعشاریہ 97فیصد پر جاپہنچی ہے۔ گذشتہ سات روز کے دوران آلو،چینی،ٹماٹر، گوشت، کوکنگ آئل،آٹا، گڑ،چائے،چاول، تازہ دودھ اور دہی سمیت 28اشیا کی قیمتوں میں اضافہ البتہ پیاز،لہسن،انڈے اور دالیں کسی قدر سستی جبکہ 14کے نرخوں میں استحکام پایا گیا۔ ماہ صیام شروع ہونے میں پانچ روز باقی رہ گئے ہیں، ان دنوں صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ ضروری راشن کا انتظام کرلیں لیکن موجودہ حالات میں یہ سب ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ یوٹیلٹی اسٹوروں پر غیرمعمولی رش یا اشیا کی قلت کا رجحان غالب ہے۔ دنیا بھر میں خصوصی دنوں پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جبکہ وطن عزیز میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔قانون کے مطابق گراں فروشوں اور چشم پوشی سے کام لینے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لانا حالات کا تقاضا ہے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات پنجابآذربائجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے نہیں ہیں بلکہ ان کی...
جہاں انصاف بکتا ہو، قانون کمزور ہو اور مجرم طاقتور ہوں وہاں جرائم کا پھیلاؤ ناگزیر ہو جاتا ہے۔ اسی لیے ڈرگ...
یہاں آئے دن ہونے والے دھماکےہمیں سانس لینے کہاں دے رہے ہیںوطن کے محافظ ہوں یا عام شہریتسلسل سے قربانیاں دے...
چاند……اقبال خورشیدمیں نے چاند پر اترنے کے بعد زمین کی سمت دیکھا،مجھے یوں لگا، جیسے میں کسی بلند چوٹی سے اپنے...
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، شعور اور مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے۔ دنیا کی وہ تمام قومیں جو آج ترقی یافتہ اور...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ ِمتحدہ عرب امارات کو خطے کی موجودہ...
الطاف حسن قریشی سے آخری ملاقات چند روز قبل ان کے دولت خانے پر ہوئی۔ وہ بے سدھ پڑے ہوئے تھے اور ان کی زبانی...
عبداللہ حسین کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’نشیب‘1981ءمیں ’قوسین‘ سے شائع ہوا۔ اس مجموعے میں ایک مختصر سا پیش...