لاہور(کورٹ رپورٹر)رہنما پیپلزپارٹی بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن میں اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا توکیا اس نے کسی کو دکھایا؟رہائشی علاقے میں آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا، پولیس کے شیل میرے گھر میں بھی گرے، کرین سے گیٹ توڑے گئے، کارکن کوئی منفی کام نہ کریں، اسکا قانونی طور پر جواب دیں، پی ٹی آئی کے کارکن پرامن رہیں، پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ کبھی برصغیر کی تاریخ میں 4ایس پیز بکتر بند گاڑیاں لیکر سرچ آپریشن کیلئے گئے،کوئی خاتون پولیس افسر نہیں تھی،یہاں کیا کوئی ڈکیت رہتے تھے، یہ پرامن لوگوں کا علاقہ ہے، چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہئے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف اس طرز کا آپریشن نہیں ہونا چاہئے، سیاست میں کسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کو ختم کرنے کے بعد بھی پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو سکی۔
کراچیاینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کر کے...
اسلام آباد ایف بی آر میں آفس سپرنٹنڈنٹس کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے عہدوں پر ترقی ,12 ایڈ منسٹر ٹیو افسر اسلام...
اسلام آباد تربیلا کے آبی ذخائر کی صورتحال جو ڈیڈ لیول پر پہنچ چکی ہے اور منگلا ڈیم میں آپریشنل رکاوٹوں کو...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکیپر حکومت ایکشن میں...
لاہور جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا،پرواز پی کے860میں300سے...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان ساجد محمود، افضل اور وسکین...
لاہوراسٹیٹ بینک نے عید الفطر پرنئے کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کر دیا ۔ شہری 8877پر...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلامپاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ جامع مطلع العلو م...