توشہ خان اسلام آباد میں بھی مسلح افراد کا جلوس لے آئے،شیری رحمٰن

19 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ʼʼتوشہ خانʼʼلاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لے آئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پھر قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا ہے ،پھر عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی ہے ۔ عدالت تحریک انصاف کی اس ʼʼجلوس گیریʼʼکا نوٹس لے۔ عدلیہ کی جانب سے جس طرح کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ عدالت یہ تاثر پیدا کر رہی ہے کہ ملک میں ʼʼلاڈلے خانʼʼجیسی اشرافیہ اور عام پاکستانیوں کیلئے الگ الگ عدل و انصاف کا نظام ہے۔