فواد چوہدری کازمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

19 مارچ ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے عمران خان کیطرف سے زمان پارک میں آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 رائٹ آف مومنٹ کا حق دیتا ہے۔ یہاں پر مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے، فارن پالیسی تباہ ہو چکی ہے، حکومت کا صرف اور صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے۔ عمران خان اس عوام کی آواز ہے اس لئے اسکو پکڑنا ضروری ہے، ایک خاتون جس نے زندگی میں کبھی کونسلر کا بھی الیکشن نہیں لڑا وہ خاتون ایجنڈا دیتی ہے کہ عمران خان کو پکڑنا ہے، امید ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے قد آور رہنما آج کے زمان پارک میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کریں گے۔