سوات میں دہشتگردی کا خطرہ 5 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

19 مارچ ، 2023

سوات(نمائندہ جنگ) سوات میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے18 مارچ سے 23 مارچ تک 5 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر نے عوامی مفاد کی خاطر سوات میں تمام رش والے مقامات پر ممکنہ دہشتگردکارروائیوں کی رپورٹ کے پیش نظر پابندی عائد کردی ہے جس میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے،ضلع سوات میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھاہونے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔