شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید جاوید حسنین کی ملاقات

19 مارچ ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید جاوید حسنین شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سید جاوید حسین شاہ نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔