اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ

19 مارچ ، 2023

اسلام آبا ود(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش اور گہرائی 156 کلو میٹر تھی۔