موٹروے پر عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ،متعدد زخمی

19 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد آنے والے قافلے میں شامل گاڑیاں ٹکرا گئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہفتہ کے روز عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ،ان کے قافلے میں سیکڑوں گاڑیاں موجود تھیں،چکوال کے قریب تیز رفتاری کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے الٹ گئیں،رپورٹ کے مطابق قافلے میں موجود ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ،حادثے کے نتیجے میں متعدد لوگوں کو معمولی چھوٹیں آئیں ۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے قافلے میں شامل چار گاڑیاں پی ٹی آئی کارکنوں کی تھیں جبکہ ایک عام شہری کی گاڑی بھی حادثے کی زد میں آ گئی ہیں، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیوکاکام کیا اور حادثے میں ٹکرانے والی گاڑیوں کو کرین کے ذریعے ہٹا کر راستہ کلیئر کر دیا۔