اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان متنازعہ علاقے لداخ میں صورت حال ’نازک اور خطرناک‘ ہے اور کچھ حصوں میں فوجی دستے ایک دوسرے کے بہت قریب تعینات ہیں۔ ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں دونوں ممالک کی افواج کی پوزیشنز بہت قریب ہیں اور اس لیے فوجی لحاظ سے یہ کافی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور چین کے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک سرحدی تنازع ستمبر 2020 کے اصولی معاہدے کے مطابق حل نہیں ہو جاتا، جو ان کے چینی ہم منصب کے ساتھ طے پایا تھا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ہفتہ کو کانفرنس میں کہا کہ چین کو وہی کرنا چاہیے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایشیا کے ان دو بڑے ملکوں کے درمیان مشرقی خطے میں غیر متعین سرحد پر گزشتہ سال دسمبر میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا تھا، تاہم اس جھڑپ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ کے ساتھ رواں ماہ انڈیا کی میزبانی میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ رواں سال جی 20 کی صدارت کے بارے میں جے شنکر نے امید ظاہر کی کہ نئی دہلی فورم کو ’اپنے عالمی مینڈیٹ کے لیے زیادہ موثر‘ بنا سکتا ہے۔ ان کے بقول: ’جی 20 کو محض مباحثے والا کلب یا صرف دنیا کے شمالی ممالک کا میدان نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں تمام عالمی خدشات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘گزشتہ تین ہفتوں میں انڈیا میں ہونے والے دو جی 20 وزارتی اجلاس روس اور یوکرین جنگ کے زیر سایہ بے نتیجہ ہی ختم ہو گئے۔
لاہوربادامی باغ پولیس کی بروقت کاروائی لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا ترجمان کے...
لاہورسول لائنز ڈویژن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے پولیس نے چوری ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے مقدمے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کے...
پشاورفتنہ الخوارج کے گرفتار دہشتگرد عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں تربیت...
کراچی پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد نے بھارت کے متنازع ڈیلی میٹیشن بل سے...
پیرس پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم نے...
کراچی جیو ٹی وی کی ایک اور نئی آنے والی دلکش پیشکش ڈرامہ سیریل ”شیدائی“ کا احساسات اور جذبات سے بھر پور ”او...