ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والے دکاندار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

19 مارچ ، 2023

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر کے علاقہ ملکھانوالہ دانیال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والے دکاندار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات کو چوروں کو گروہ شہباز کی دکان کے تالے توڑ رہا تھا کہ ملحقہ مکان میں رہائش پذیر شہباز شٹر کی آواز سن کر باہر نکلا تو چوروں نے دوڑ لگا دی،تاہم دکاندار نے ایک چور کو قابو کر لیا جس پر چور کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے دکاندار شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔