6ارب ڈالرز کی یقین دہانی نہیں مل رہی IMFسے خاک معاہدہ کرینگے،شیخ رشید

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالرز کی یقین صفحدہانی نہیں مل رہی یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے، اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے بھوکے مرجائیں گے قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کے ریلیف دینے کا نام عوام کو تکلیف دینا ہے پچاس فیصد مہنگائی بڑھا دی ہے، آپ سات سمندر پار خیرات کیلئے جا رہے ہیں اور تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے، اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ کا دورہ چین بہت اہم ہے حالانکہ جانا تو وزیر خارجہ کو چاہئے تھا، ان کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے رجیم چینج آپریشن کا پردہ چاک ہونے جا رہا ہے دیوالیہ ریاست کو اور کیا کہتے ہیں، سیاست دائو پر لگا دی ہے، ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ وبرباد کر دیا ہے، عوام قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔