سیشن کورٹ، توہین عدالت درخواست پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور 21 مارچ کو طلب

19 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) توہین عدالت کی درخواست سماعت پر سیشن عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب سمیت 21 مارچ کو طلب کرلیا۔وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس خود عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے،ایک وارنٹ پر پولیس نے جوان بھی زخمی کروائے اور بے گناہ لوگوں پر بھی تشدد کیا، بار بار عدالتی حکم کے باجود ڈی آئی جی آپریشن نے عدالت میں جواب جمع نہ کروایا، ایڈوکیٹ یسین عدالناصر نے پولیس کی پیرو گاڑی کو ذاتی استعمال پر درخواست دائر کی تھی،عدالت نے پولیس کی گاڑی کو ذاتی استعمال پر پولیس سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔