پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

19 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کروانے کا حکم دیا،عدالتی حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دی گئی، تاریخ دینے کے باوجود الیکشن کروانے میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آتا،الیکشن کے لیے انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے لیے سیاسی اجتماعات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت آئین کے مطابق بروقت الیکشن کروانے کا حکم دے۔