سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،7 پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی

19 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سات پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے کرونا کے خطرہ کے باعث ملزمان کو حاضری سے مستقل استثنی دے دیا۔